ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں دو افراد کے خلاف نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا کیس درج

منڈگوڈ میں دو افراد کے خلاف نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا کیس درج

Sat, 01 Oct 2016 23:37:59    S.O. News Service

منڈگوڈ یکم اکتوبر (نذیر تاڑپتری/ایس او نیوز) یہاں سے قریب اجّی ہلّی نامی مقام پر ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو نوجوانوں کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ کلگھٹگی تعلقہ کے آس کٹی گرام کے رہنے والے یلّپا کیروجی اور کرگین کوپا گرام کے ایرپاماروتی گلیانورمتعلقہ لڑکی کو آتے جاتے ہوئے چھیڑتے تھے اور اس پر فحش فقرے کستے تھے۔ اور اپنے ساتھ بھاگ جانے کو کہتے تھے۔لڑکی کی شکایت پر منڈگوڈ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرنے کے بعد پولس نے چھان بین شروع کردی ہے۔


Share: